Surah Al-Fath · الفتح — 48:28
هُوَ الَّذِيْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰی وَ دِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهٗ عَلَی الدِّيْنِ كُلِّهٖ
وہی ہے جس نے اپنے رسول ﷺ کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے ہر دین پر غالب کرے ، اور اللہ تعالٰی کافی ہے گواہی دینے والا۔
It is He who sent His Messenger (blessings and peace be upon him) with guidance and the religion of truth to manifest it over all religion. And sufficient is Allah as Witness.
Surah Al-Baqarah · البقرہ — 2:208
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱدْخُلُوا۟ فِى ٱلسِّلْمِ كَآفَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَٰنِ ۚ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ
ایمان والو !اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ اور شیطان کے قدموں کی تابعداری نہ کرو وہ تمہارا کُھلا دشمن ہے۔
O you who have believed, enter into Islam completely [and perfectly] and do not follow the footsteps of Satan. Indeed, he is to you a clear enemy.
Surah Aal-e-Imran · آل عمران — 3:32
قُلْ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلْكَٰفِرِينَ
آپ فرما دیں کہ اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو پھر اگر وہ روگردانی کریں تو اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔
Say, "Obey Allah and the Messenger (blessings and peace be upon him)." But if they turn away - then indeed, Allah does not like the disbelievers.
Surah At-Taghabun · التغابن — 64:8
فَـَٔامِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱلنُّورِ ٱلَّذِىٓ أَنزَلْنَا ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
پس تم اللہ اور اُس کے رسول ﷺ پر اور اُس نور پر ایمان لاؤ جسے ہم نے نازل فرمایا ہے، اور اللہ اُن کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو۔
So believe in Allah and in His Messenger (blessings and peace be upon him) and in the Light that We have sent down. Allah is fully aware of what you do.
Surah An-Nur · النور — 24:54
قُلْ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُم مَّا حُمِّلْتُمْ ۖ وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا۟ ۚ وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلْبَلَٰغُ ٱلْمُبِينُ
آپ کہیے کہ تم لوگ اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول ﷺ کی پھر اگر تم منہ موڑتے ہو تو سن رکھو کہ ہمارے نبی ﷺ پر صرف وہی ذمہ داری ہے جو ان ﷺ پر ڈالی گئی ہے اور تم پر وہ ذمہ داری ہے جو تم پر ڈالی گئی ہے اور اگر تم ان ﷺ کی اطاعت پر کاربند رہو گے تو تبھی تم ہدایت یافتہ ہو گے۔
Say, "Obey Allah and obey the Messenger, but if you turn away, you should note it well that the Messenger is responsible for the duty entrusted to him and you are responsible for the duty entrusted to you. If you obey him, you will be rightly guided."
Surah Al-Ma'idah · المائدہ — 5:92(part of verse)
وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ وَٱحْذَرُوا۟
اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول ﷺ کی اور (ان کی نافرمانی سے) بچتے رہو پھر اگر تم پیٹھ موڑ لو گے تو جان لو کہ ہمارے رسول ﷺ پر تو ذمہ داری ہے بس صاف صاف پہنچا دینے کی۔
Obey Allah and obey the Messenger (blessings and peace be upon him), and beware. But if you turn away, then know well that Our Messenger had merely to deliver the message clearly.
Surah At-Taghabun · التغابن — 64:12
وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا ٱلْبَلَٰغُ ٱلْمُبِينُ
اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول ﷺ کی۔ پھر اگر تم نے پیٹھ موڑ لی تو جان لو کہ ہمارے رسول ﷺ کے ذمے تو صرف صاف صاف پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے۔
Obey Allah and obey the Messenger (blessings and peace be upon him). But if you turn away from obedience, (then know that) Our Messenger has no other duty than to clearly convey the Truth.
Surah As-Saff · الصف — 61:11
تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتُجَٰهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمْوَٰلِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
(وہ یہ کہ) تم ایمان لائو اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر اور جہاد کرو اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو۔
(It is that) you have (perfect) belief in Allah and His Messenger (blessings and peace be upon him) and strive hard for the cause of Allah with your human and material resources. That is better for you if you know.
Surah Al-Anfal · الانفال — 8:20
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَلَا تَوَلَّوْا۟ عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ
اے ایمان والو! تم اللہ کی اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرو اور اس سے روگردانی مت کرو حالانکہ تم سن رہے ہو۔
O believers! Obey Allah and His Messenger (blessings and peace be upon him) and do not turn away from him whilst you are hearing.
Surah An-Nisa · النساء — 4:13
تِلْكَ حُدُودُ ٱللَّهِ ۚ وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ يُدْخِلْهُ جَنَّٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
یہ اللہ کی (مقرر کردہ) حدیں ہیں، اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی فرمانبرداری کرے اسے وہ بہشتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بڑی کامیابی ہے
These are the limits set by Allah. And the one who obeys Allah and His Messenger (blessings and peace be upon him), He (Allah) will admit him to the Gardens beneath which rivers flow. They shall reside therein forever, and this is a great achievement.
Surah An-Nisa · النساء — 4:14
وَمَن يَعْصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُۥ يُدْخِلْهُ نَارًا خَٰلِدًا فِيهَا وَلَهُۥ عَذَابٌ مُّهِينٌ
اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کرے اور اس کی حدود سے تجاوز کرے اسے وہ دوزخ میں داخل کرے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اور اس کے لئے ذلّت انگیز عذاب ہے۔
But whoever disobeys Allah and His Messenger (blessings and peace be upon him) and exceeds His limits, He will admit him to Hell wherein shall he dwell forever; and there is a humiliating torment for him.
Surah Muhammad · محمد — 47:33
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوٓا۟ أَعْمَٰلَكُمْ
اے ایمان والو! تم اللہ کی اطاعت کیا کرو اور رسول ﷺ کی اطاعت کیا کرو اور اپنے اعمال برباد مت کرو
O believers! Obey Allah and obey the Messenger (blessings and peace be upon him) and do not ruin your works.
Surah An-Nisa · النساء — 4:69
وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ مَعَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمَ ٱللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ وَٱلصِّدِّيقِينَ وَٱلشُّهَدَآءِ وَٱلصَّٰلِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُو۟لَٰٓئِكَ رَفِيقًا
اور جو کوئی اللہ اور رسولﷺ کی اطاعت کرے تو یہی لوگ (روزِ قیامت) ان (ہستیوں) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے (خاص) انعام فرمایا ہے جو کہ انبیاء، صدیقین، شہداءاور صالحین ہیں، اور یہ بہت اچھے ساتھی ہیں۔
And whoever obeys Allah and His Messenger (blessings and peace be upon him) are the people who will be in the company of those whom Allah has blessed: the Prophets, the truthful, the martyrs and the most pious. And how excellent these companions are!